حکومت مافیاز کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی،کامران عباس

حکومت مافیاز کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی،کامران عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)تحریک انصاف چوہدری کامران عباس نے کہاکہ ملک میں موجود مافیا کی سرپرست اعلیٰ ن لیگ اور پیپلزپارٹی جماعتیں ہیں، مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے مافیا کو حکومت کسی صورت ان کا پیچھا نہیں چھوڑے گی، عوام کو مہنگی اشیاء  بیچنے والے منافع خور جلد قانون کے کے شکنجے میں ہونگے، انتظامیہ اشیائے ضروریہ کی مقررکردہ نرخ ناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انتظامیہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اپنی کاروائیاں تیز کریں۔

، انہوں نے کہاکہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ معاشرے جو عناصر بھی قانون کی خلاف ورزی کرے انہیں گرفت میں لانے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے تاکہ معاشرے سے برائی کو جڑ سے ختم کیا جاسکے۔