حکومتی اتحاد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،سید حسن مرتضیٰ

 حکومتی اتحاد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،سید حسن مرتضیٰ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے پیپلزپارٹی پنجاب میں سرپرائز دے گی بزدار حکومت کی بیڈ گورننس پر ممبران اسمبلی  میں غم و غصہ ہے جسکا پیپلزپارٹی بھرپور فائدہ اٹھائے گی ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیاں اور وہاں کے ممبران سے وعدہ خلافی حکومتی ووٹ بنک میں ڈینٹ ڈالے گی، تحریک انصاف کی ڈوبتی کشتی میں سے ممبران چھلانگ لگا کر محفوظ مقام کی طرف جانا چاہتے ہیں۔سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ وسیم اکرم پلس کی نااہلی اور کرپشن پیپلزپارٹی کے سینیٹ امیدوار کو پنجاب میں فائدہ پہنچائے گی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -