لاہور(نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر و امیدوار سینٹ اعجاز احمدچوہدری نے کہاکہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ وزیراعظم عمران کا شکریہ اداکرتے ہیں اور لیڈر شپ نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا، ملک وقوم کی بہتری کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی سینٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے، کرپٹ اپوزیشن اپنی سیاست کو چمکانے میں مصروف ہے انہیں ملک وقوم کے مفاد کی کوئی فکر نہیں اور نہ ہی ملکی سیاست سے پیسے کا خاتمہ چاہتے ہیں، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک سے کرپشن اور ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لئے پْرعزم ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت تمام فیصلے ملکی مفادمیں کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان اپنی 22 سالہ سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں ملک کے وزیراعظم بنے۔
، اڑھائی سالہ پی ٹی آئی کی حکومت کی انتھک کاوشوں سے ملک درست سمت کی طرف گامزن ہے۔ بعدازاں اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی سیکرٹریٹ میں لاہور کے ٹکٹ ہولڈرز، ونگز صدور،جنرل سیکرٹریزاور ڈسکہ ضمنی الیکشن میں منعقدہ جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مریم صفدر قبضہ گروپو ں اور منشیات فروشوں کی سرپرستی کررہی ہے،مریم صفدر قبضہ گروپوں اور منشیات فروشوں کو اپنی پارٹی کا اثاثہ قرار دیتی ہیں، شریف خاندان نے ہمیشہ قبضہ گروپوں، منشیات فروشوں کی سرپرستی کی ہے، تحریک انصاف ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی اور بنارسی ٹھگ ٹولے کو عبرت ناک شکست ہوگی، انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم چوروں اور مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے، ڈسکہ اور وزیرآباد کے ضمنی الیکشن میں بنارسی ٹھگوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے 19 فروری کو اپنے گھروں سے باہر نکلیں بلے پر مہر لگاکر تبدیلی کا ساتھ دیں اور ضمیروں کے سوداگر وں کو عبرت کا نشان بنادیں۔اس موقع پر غلام محی الدین دیوان،ظہیر عباس کھوکھر، ایم پی اے سرفراز کھوکھر، اعجازڈیال، نقاش سندھو، جاوید اعوان، فیاض بھٹی،ملک آصف، جواد خالد، بلال اسلم بھٹی، اصغر چوہدری، مہر واجد عظیم،شبیرگجرو دیگر رہنماء و عہدیداران موجودتھے۔