چینی قوم ماؤزے تنگ کے فلسفہ کو رہنما اصول مانتی ہے،گل محمد،خواجہ راحت

چینی قوم ماؤزے تنگ کے فلسفہ کو رہنما اصول مانتی ہے،گل محمد،خواجہ راحت

  

   لاہور(سٹی رپورٹر) چینی قوم دہائیوں بعد بھی بابائے قوم ماؤزے تنگ کے فلسفے اور ویژن کو ہی رہنما اصول مانتی ہے۔ زمانے کے بدلتے  دستور اور دم توڑتی روایات و اقدار کے جدید ٹیکنالوجی کے عہد میں بھی چینی قوم اپنی زمین اور مٹی سے جڑی ہوئی ہے۔ زمانہ کی سختیوں حالات کی سنگینیوں کو چینی قوم نے خاطر میں لائے بغیر پاکستان کا ہر محاذ پر کھل کر ساتھ دیا ہے۔ پاک چائنہ بزنس کمیونٹی چینی بھائیوں بہنوں کی خوشیوں میں شریک ہیں  ان خیالا ت کا اظہار پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے صدر گل محمد مرزا اور آرگنائزر خواجہ راحت نے چائنہ کے نئے قمری سال کے آغاز پر غیور چینی قوم کو تہہ نیتی پیغام اور مبارکباد کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -