معاشرے کی بہتری میں خواتین کا نمایاں کردار ہے،میاں ایوب

معاشرے کی بہتری میں خواتین کا نمایاں کردار ہے،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی) ڈور آف اوئیرنیس (نیوز) ماڈل ٹاؤن ہیڈ آفس میں سالانہ رزلٹ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،مہمان خصوصی آغا قاسم رضا صدر پی وی ٹی سی تھے جبکہ گیسٹ آف آنر میجر غضنفر عباس سینئر مینجر پی وی ٹی سی‘ مسٹر منصور ملک ایگزیکٹو ممبر پی وی ٹی سی‘سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب‘ کرنل(ر) طارق سوشل ورکر اور چیئر پرسن مسز روبا ہما یو ں سمیت دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے اعلیٰ کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور تمام طالبات کو نصیحت کی کہ وہ اپنے اس ہنر کو ضائع مت کریں اور اس کو اپنے لیے روزگار کا ذریعہ بنائیں معاشرے کو بہتر بنانے میں خواتین کا کردار ہمیشہ ہی نمایاں رہا ہے

 ہمارے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ پرائیوٹ سیکٹر میں کام کرنے والی این جی اوز جیسے ڈور آف اوئیرنس ہے ان کی وجہ سے لوگوں کو ہنر سیکھنے کا موقع مل رہا ہے اس طرح کی تقریبات ہوتے رہنا چاہئے اور اس طرح کی این جی او ز کی حوصلہ افزائی بھی ہونی چاہئے تاکہ اس سے دوسروں کو بھی کچھ کرنے کا شعور مل سکے۔تقریب کے اختتام پر طالبات میں سلائی مشینیں اور اسناد تقسیم بھی کی گئیں اور مہمانوں میں شیلڈ تقسیم کی گئیں۔