(ن) لیگ نے عطاء تارڑ کی گرفتاری کا ڈرامہ رچایا،رانا عارف

(ن) لیگ نے عطاء تارڑ کی گرفتاری کا ڈرامہ رچایا،رانا عارف

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف شالا مارٹاؤن کے جنرل سیکرٹری رانا عارف مشتاق نے کہا ہے کہ ن لیگ نے عطاء تارڑ کی نام نہاد گرفتاری کا ڈرامہ رچاکر اپنامکروہ چہرہ بے نقاب کرلیا ہے، پنجاب پولیس کو بدنام کرنے کی ن لیگی اوچھے ہتھکنڈوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، پی ڈی ایم ٹولہ جھوٹ بول کر اپنی چوری کو چھپا نہیں سکتا،  اپوزیشن عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے وہ خود بھی جانتے ہیں انکی لانگ مارچ کی دھمکیوں سے حکومت ختم ہونیوالی نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کی لانگ مارچ کی دھمکی سے کسی صورت خوفزدہ ہونیوالی نہیں یہ حکومت کو عدم استحکام کا شکار کر نا اور ملک میں انتشار پیدا کر نے کیلئے ایسی حر کتیں کر رہے ہیں مگر جیسے یہ پہلے انکے تمام احتجاج اور جلسے اور مارچ ناکام ہوئے ہیں آئندہ بھی ناکامی انکا مقدر ہوگی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -