ویلنٹائن کے نام پر فحاشی کو فروغ دیا جارہا ہے،ذکراللہ مجاہد

  ویلنٹائن کے نام پر فحاشی کو فروغ دیا جارہا ہے،ذکراللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے کے نام پر فحاشی عریانی اور بے حیائی کو فروغ دیا جارہاہے اور نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ویلنٹائن ڈے ہمارے معاشرے میں معاشرتی، معاشی، اخلاقی اورتہذیبی کینسر کی خطرناک حیثیت اختیار کررہا ہے جس کی روک تھام کیلئے حکومتی سطح پر پابندی لگی چاہیے۔14 فروری کو سرکاری سطح پر سکولز، کالجز، یونیورسٹیوں کی سطح پر حیاء ڈے کی تقربیات منعقد ہونی چاہییں تاکہ اسلامی معاشرے کو پروان چڑھایا جا سکے۔

بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں ویلنٹائن ڈے کو گزشتہ چند برسوں کے دوران مذموم سازش کے تحت ہمارے معاشرے میں فروغ دیا جارہا ہے جو ملک میں مغربی ثقافتی یلغار کی ایک بدترین مثال ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی شمالی لاہور کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجنیئر اخلاق احمد،امیرعلاقہ شمالی  لاہور سیف الرحمان، سیکرٹری شمالی لاہور عثمان افض،آصف محمود،حسین زاہد، ابوبکر فاروق، صفدر چوہدری،جہانگیر احمد،رانا سلمان،ابوبکر صدیق،مشتاق بٹ،حافظ عمران الحق و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -