پی ڈی ایم کی تحریک سسک سسک کر دم توڑ رہی ہے،ہمایوں اختر

پی ڈی ایم کی تحریک سسک سسک کر دم توڑ رہی ہے،ہمایوں اختر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک سسک سسک کر دم توڑ رہی ہے، جو کل تک اسمبلیوں کو جعلی قرار دے کر مستعفی ہونے اور سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کی بڑھکیں لگا رہے تھے وہ آج انہی اسمبلیوں میں اپنے امیدواروں کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

، انشا اللہ پاکستان آگے بڑھتا رہے گااور ا س کی قسمت کو کھوٹا کی سوچ رکھنے والوں کی مراد کبھی پوری نہیں ہو گی۔ اپنے مرکزی دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے پارٹی کے اکابرین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے بلا جواز تحریک شروع کی اور اس میں انہیں سوائے ہلکان ہونے کے کچھ نہیں ملا،قومی سلامتی کا جو ادارہ دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دے رہا ہے، سیلابوں، زلزلوں اور دیگر آفات میں مدد کیلئے پہنچ جاتا ہے قوم اس کے خلاف بیانیے کو کیسے تسلیم کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور جلسے کی ناکامی کے بعد پی ڈی ایم کی تحریک سسک سسک کر دم توڑ رہی ہے اور اگر لانگ مارچ کیا گیا تو اس کی ناکامی پی ڈی ایم کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں کئی دہائیوں کے ان بیگاڑ کو درست کرنے کے لئے پیشرفت کی ہے جن کے بارے میں ماضی کے حکمرانوں نے سوچابھی نہیں تھا، کلائیمٹ چینج کے حوالے سے پاکستان کادنیا کے متاثرہ ممالک میں شمار ہوتا ہے، دس ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کرنا کوئی چھوٹا کام ہے او رانشا اللہ ہم قوم کے ساتھ مل کر اس ہدف کو حاصل کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -