فضل الرحمان اربوں کی جائیدادوں کا حساب دیں،آصف بھٹی

 فضل الرحمان اربوں کی جائیدادوں کا حساب دیں،آصف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
   لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے رہنماء  آصف بھٹی نے کہاکہ فضل الرحمان اربوں روپے کی جائیدادوں کا حساب دے دیں ورنہ وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، کرپٹ اپوزیشن پے در پے ناکامیوں کے بعد خوف زدہ ہے،پی ڈی ایم ووٹ نہیں نوٹ کو عزت دینے کی پالیسی پر گامزن ہے، پی ڈی ایم جماعتیں چوریبچانے کے لئے سرکاری ملازمین کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے۔

، فضل الرحمان کا عمران خان سے پالا پڑا ہے، فضل الرحمان نے ہر حکومت میں اقتدار کے مزے لوٹے ہیں، اربوں روپے کی جائیدادوں کا انہیں حساب دینا پڑے گا، انہوں نے کہاکہ فضل الرحمان کرپشن اور لوٹ مارکی دادی ہیں اور آج بھی کرپٹ ترین اپوزیشن کے ٹولے کے سرپرست اعلیٰ ہیں، 22 کروڑ باشعور پاکستانیوں کے سامنے فضل الرحمان کی اصلیت عیاں ہو چکی ہے، پی ڈی ایم کی کرپٹ ترین جماعتوں نے فضل الرحمان کو اپنی تحریک ٹھیکے پر دے رکھی ہے،فضل الرحمان بھڑکیں اور جھوٹ بول کر عوام کی آنکھوں دھول نہیں جھونک سکتے