فالج موت کی دوسری بڑی وجہ بنتا جارہا ہے،ڈاکٹر عمیر رشید

فالج موت کی دوسری بڑی وجہ بنتا جارہا ہے،ڈاکٹر عمیر رشید

  

لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو کلینک میں نیورو ریڈیالوجسٹ،جنرل ہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر عمیر رشید اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر شیخ زید ہسپتال لاہور ڈاکٹر جمیل طاہر کی شرکت،میزبان اور پروڈیوسر مدثر قدیر تھے۔پروگرام کے آغاز میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عمیر رشید کا کہنا تھا کہ فالج کی بیماری اس وقت ڈیتھ ریٹ کے حوالے سے دوسری بڑی وجہ شمار کی جارہی ہے، لاہور میں ہر روز 70مریض خون میں لوتھڑا بن کر برین کی نالیوں کو بند کرنے اور بعد میں منہ ٹیرھا ہونے،بولنا بند ہوجانے یا پھر جسم کی دائیں یا بائیں سائیڈ کے سن ہوجانے کا شکار نظر آتے ہیں اگر ایسا مریض 12سے لے کر 24گھنٹے کے دوران ہسپتال پہنچ جائے او ر اس کا پلین سی ٹی سیکین کرلیا جائے تو اس کی بحالی اور موت سے بچاؤ کے 55فی صد چانسز بڑھ جاتے ہیں۔

، فالج کی بیماری کے حوالے سے جنرل ہسپتال میں قائم اسٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر ملک کا اکلوتا ایسا سینٹر ہے جہاں پر فالج کی بیماری اور اس کے آ?فٹر ایفیکٹس کے حوالے سے میرے سمیت دیگر طبی عملہ  24گھنٹے عوام کی خدمت پر معمور ہے اور آجکل ہم یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے رابطے میں تاکہ ایم ڈی اسٹروک مڈیسن کے کورس کا آغاز کیا جاسکے۔پروگرام کے دوسرے مرحلے میں شریک گفتگو ڈاکٹر جمیل طاہر کا کہنا تھاکہ شیخ زائد ہسپتال لاہور 1000 بیڈز پر مشتمل مریضوں کے لیے جدید سہولیات پر مبنی مکمل ہسپتال ہے جہاں پر ایک چھت کے نیچے مریضوں کو صحت کی ہولیات فراہم کی جارہی ہیں،ہسپتال میں کرونا سے نمٹنے کے لیے ایک اسپیشل وارڈ اور اب ویکسینیشن کے لیے الگ سینٹر بنا دیا گیا ہے،اعضاء  کی پیوند کاری کے حوالے سے بھی ہسپتال میں جگر،معدہ،انتڑیوں اور گردہ کے ٹرانسپلانٹ کے کامیاب آپریشنز کیے جارہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کی فلاح کے حوالے سے کام کرنا ہی ہمارا مشن ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -