محکمہ آبپاشی کے اہلکار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

محکمہ آبپاشی کے اہلکار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)ڈی جی اینٹی کرپشن کی”چائے پانی کے خلاف مہم“میں تیزی اینٹی کرپشن نے چنیوٹ کے علاقہ لالیاں میں  چھاپہ مار کر محکمہ آبپاشی کے  پٹواری اور گیج ریڈر کو 30ہزار روپے رشوت کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزمان میں ملک ممتاز پٹواری نہر اور ممتاز احمد پنسال شامل ہیں۔ محمد گوہر نفیس نے مزید کہا کہ ملزمان کو سول جج طارق خان کی موجودگی میں سرکل آفیسر عصمت اللہ بندیال نے گرفتار کیاپنجاب بھر کے سرکاری دفاتر میں  چائے پانی کے نام پر رشوت کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ عوام کرپشن کے خلاف اس جنگ اینٹی کرپشن کا ساتھ دیں کرپٹ عناصر کی فورا نشاندہی کرکے اینٹی کرپشن کو مطلع کریں۔

کرپشن کے اس ناسور کے خاتمے میں ہم سب ساتھ ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -