ختم نبوت کانفرنس کو کامیاب کرائیں گے،مولانا عزیز الرحمن ثانی

ختم نبوت کانفرنس کو کامیاب کرائیں گے،مولانا عزیز الرحمن ثانی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام13مارچ آئیڈیل کرکٹ گراؤنڈ الجنت شادی ہال چوک کالج روڈ ٹاؤن شپ لاہور میں تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں علماء  ٹاؤن شپ وقرب وجوار کے علماء، تاجربرادری، سکولز کالجز کے ذمہ داران اور کارکنان ختم نبوت کا اجلاس جامع مسجد صدیقیہ فاروقیہ ٹاؤن شپ مارکیٹ لاہور میں ہوا۔ اجلاس مجلس تحفظ ختم نبوت مرکزی رہنمامولانا عزیز الرحمن ثانی، پیررضوان نفیس،متحدہ علماء کونسل جوہر ٹاؤن کے صدر حافظ محمدنعمان حامد، مولانا محمداسلم ندیم، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، مولامنا عزیز اللہ، قاری عبد ا لعزیز،مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا خا لد محمود،  سمیت دیگر علماء اور کارکنان ختم نبوت نے شرکت کی۔علماء نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور فتنہ قادیانیت کے بھرپور تعاقب،اورختم نبوت کانفرنس ٹاؤن شپ کو بھرپور کامیاب کرائینگے اس کانفرنس میں ارکان بھرپور شرکت کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -