اینٹی کرپشن نے کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کر لی
لاہور(اپنے نمائندے سے)اینٹی کرپشن کی قبضہ مافیا کے خلاف دو بڑی کاروائیاں کروڑوں روپے مالیت کی ہزاروں کنال سرکاری اراضی واگزار کرا لی ڈی جی خان کے علاقہ موضع راکھ کوٹلہ سے ایک ہزار کنال سرکاری زمین واگزار کرالی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اینٹی کرپشن نے بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت 16 کروڑ 25 لاکھ سے زائد ہے۔ان کا کہنا تھا قابضین سے تاوان کی وصولی کے لئے محکمہ مال کو ہدایات جاری کردی ہیں۔جبکہ دوسری کاروائی میں موضع کوٹلہ سیخانی سے دو کنال اٹھارہ مرلہ کمرشل اراضی واگزار کرا لی۔ واگزار کرائی گئی کمرشل اراضی کی قیمت ایک کروڑ سولہ لاکھ روپے ہے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجابپنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے۔