شفاف احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا،چوہدری محسن مزمل

شفاف احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا،چوہدری محسن مزمل

  

لاہور(پ ر) تحر یک انصاف نشتر ٹاؤ ن کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری محسن مزمل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کا یوم حساب شروع ہو چکا ہے، موجودہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات کرنے اور سینٹ الیکشن میں شفافیت لانے میں پہلے دن سے سنجیدہ نہیں،  سینٹ انتخابات کے بعد پی ڈی ایم کی سیاسی زندگی کا بھی خاتمہ ہو جائے گا انکو اپنے سیاسی لاش دفن کر نے کی تیاریاں شروع کر دینی چاہیے 'سینٹ ا نتخابات میں تحر یک انصاف کو واضح کامیابی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان کی واضح اور دوٹوک پالیسی ہے کہ کر پشن کے خاتمے اورشفاف احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

 اگر اپوزیشن یہ بات کر ناچاہتی ہے کہ احتساب کا عمل ختم کر دیا جائے تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہوگا وہ جتنے مر ضی لانگ مارچ کر لیں حکومت کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑیگا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -