میاں وحید پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری نامزد

میاں وحید پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری نامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری، جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ نے شاہدرہ سے پارٹی رہنماء میاں وحیداحمد کو جوائنٹ سیکرٹری سنٹرل پنجاب نامزد کرکے باقاعدہ نوٹیفکیشن جار ی کردیا گیا ہے۔میاں وحید احمد نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے یہ ذمہ داری سونپی، پارٹی قیادت کی امیدوں پر پورا اتروں گا۔ پارٹی کی مضبوطی اور کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔

، پارٹی رہنماؤں و کارکنان نے میاں وحیداحمدکونئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کی۔