سب کے علم میں ہے اب نتائج تبدیل نہیں کئے جا سکتے،خالد مقبول صدیقی

سب کے علم میں ہے اب نتائج تبدیل نہیں کئے جا سکتے،خالد مقبول صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پی ایس 88کے مختلف علاقوں سے نکلنے والی ریلی جو طارق بن زیاد سوسائٹی  شاہ فیصل تان میں جمع ہوئی اس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام ہر برے وقت میں ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے 2018کے عام انتخابات کے نتائج چھین لیئے گئے لیکن عوام جانتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہین اور وہ ہمارے ساتھ یہ شہر حق پرستوں کا ہے اس کا نتیجہ کیا آئیگا یہ ہ، سب کے علم میں ہے اب نتائج تبدیل نہیں کیئے جا سکتے اس شہر کراچی کے عوام کے دلوں میں پتنگ رہتی ہے اس حقیقت سے سب آشنا ہیں کہ اگر ووٹ کی توقیر نہ ہوئی تو ایم کیو ایم پاکستان روڈ پر جیت کر دکھائے گی۔16فروری کو سازشی منصوبہ سازوں کے عزائم خاک میں ملانے کا دن ہے۔ انجینئر ساجد احمد پی ایس 88سے ایم کیو ایم پاکستان کے امید وار ہیں اور اس انتخاب میں بھی ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے شاندار ماضی کی روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے متوسط طبقے کے نو جوان کو بطور امید وار نامزد کیا ہے جو پہلے بھی رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں 16فروری کے انتخاب کے دن میری ماں بہنوں کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہوگا اور انہیں صبح سویرے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کر کہ پتنگ کو کامیاب بنانا ہے،آج کی یہ انتخابی ریلی جو شاہ فیصل ٹان میں منعقد کی گئی اس میں پورے حلقے کی عوام کی شرکت اس بات کی نوید ہے کہ16فروری کا سورج ساجد احمد کی کامیابی کی نوید لیکر آئیگا، ریلی میں ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل اراکین رابطہ کمیٹی زاہد منصوری،ابو بکر،محمد حسین،پی ایس 88کے امید وار ساجد احمد اور منتخب اراکین اسمبلی موجود تھے،جبکہ دوسری جانب حلقہ پی سی 88میں محلہ کمیٹیوں میں کارنرمیٹنگز کا سلسلہ جاری ہے جس میں رابطہ کمیٹی کے اراکین ابو بکر،حمید الظفر،ایم کیو ایم پاکستان کے منتخب اراکین اسمبلی اور علاقائی ذمہ داران عوام سے قریبی رابطے میں ہیں اور اب یہ انتخابی مہم اپنے عروج کو پہنچ رہی ہے کل انتخابی مہم کے آخری روز پتنگ میلا اور چھوٹی بڑی ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
خالد مقبول صدیقی

مزید :

صفحہ اول -