پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا

  پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا

  

سکھر(آن لائن)پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس کا انجن فیل، گاڑی کو سانگی اسٹیشن پر کھڑی کر دیا کئی گھنٹوں بعد ٹرین روانہ، تاخیر کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامناتفصیلات کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کا انجن دوران سفر فنی خرابی کے باعث فیل ہوگیا جسکی وجہ سے مسافر ٹرین روہڑی کے قریب سانگی اسٹیشن کے مقام پر ویران علاقے میں کھڑی ہوگئی 2گھنٹے 40منٹ تک ٹرین ویرانے میں کھڑے ہونے کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا بعد ازاں ریلوے انتظامیہ کی جانب سے روہڑی لوکوشیڈورکشاپ سے متبادل انجن فراہم کیا گیا جسکے بعد ٹرین اپنی اگلی منزل کیلئے روانہ ہوگئی۔ 

انجن فیل 

مزید :

صفحہ اول -