3 دن میں 3 بار بجلی کی قیمت میں اضافہ قابل تشویش، شیری رحمن 

3 دن میں 3 بار بجلی کی قیمت میں اضافہ قابل تشویش، شیری رحمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کی رہنماء شیری رحمن نے کہاہے کہ3 دن میں 3 بار بجلی کی قیمت میں اضافہ قابل تشویش ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت میں سموسے کی قیمت میں اضافے پر عدالت نوٹس لیتی تھی،حکومت روز منی بجٹ پیش کر رہی، کیا اس کی جوابدہی نہیں بنتی؟۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء شیری رحمن نے ایک بیان میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 3 دن میں 3 بار بجلی کی قیمت میں اضافہ قابل تشویش ہے، حکومتی اقدام سے فروری کے بلوں میں 6 روپے فی یونٹ کا اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کیا اس حکومت کا کوئی احتساب کرنے والا نہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں سموسے کی قیمت میں اضافے پر عدالت نوٹس لیتی تھی،موجودہ حکومت ہر روز منی بجٹ پیش کر رہی، کیا اس نااہل حکومت کی جوابدہی نہیں بنتی؟۔
شیری رحمن 

مزید :

صفحہ اول -