کچھ لوگ”اتفاق فاؤنڈری“ کے بھگوڑے  کے ”بروکر“ بنے ہیں، حافظ حسین 

کچھ لوگ”اتفاق فاؤنڈری“ کے بھگوڑے  کے ”بروکر“ بنے ہیں، حافظ حسین 

  

کراچی (آن لائن) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ماضی میں سینٹ کے انتخابات میں کروڑوں روپے کے عوض طلحہ محمود، اعظم سواتی اور شیخ یعقوب جیسے ارب پتی عناصر کو پارٹی ٹکٹ دینے اور آزادی مارچ کے نام پر مدارس کے طلباء اور جے یو آئی کے مخلص کارکنان کو بہلا پھسلا کر اسلام آباد لیکر گئے اور کہا گیا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے لاکھوں کارکن آزادی مارچ میں بس پہنچنے ہی والے ہیں حالانکہ یہ پہلے سے طے کرلیا گیا تھا کہ ”جان جے یو آئی کا اور مال مسلم لیگ ن کا“ اور پھر بھاری بھرکم رقومات کے بدلے میاں نواز شریف کے کرپشن کیسز ختم کروانے کا بہت ہی منافع بخش ”نیا کاروبار“ شروع کرلیا گیا۔حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ کچھ لوگ آج کل خود کو ”لوھے کے چنے“قرار دے رہے ہیں کیوں کہ وہ اب ”اتفاق فاؤنڈری“ کے بھگوڑے کے ”بروکر“ اور ”وکیل صفائی“ بنے ہوئے ہیں۔ وہ کراچی اور اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے بانی اور سینئر ارکان سے گفتگو کررہے تھے۔ 

حافظ حسین 

مزید :

صفحہ اول -