الیکشن کمیشن پی ٹی آئی حکومت کا سہولت کار بن گیا، شازیہ مری

  الیکشن کمیشن پی ٹی آئی حکومت کا سہولت کار بن گیا، شازیہ مری

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر حکمران جماعت تحریک انصاف کیلئے سہولت کاری کا الزام عائد کردیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھاکہ نیئر بخاری نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر وقت بڑھانے کا کہا لیکن الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ کاغذات نامزدگی کا وقت نہیں بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اچانک الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی فائل کرنے کا وقت 15 فروری کردیا۔الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی نے وقت بڑھانے پر مجبور کیا اور الیکشن کمیشن پی ٹی آئی حکومت کاسہولت کار بن گیا ہے۔

شازیہ مری

مزید :

صفحہ اول -