سینیٹ انتخابات،اپوزیشن کی اوپن بیلٹنگ کی مخالفت سمجھ سے بالا تر ہے:شبلی فراز
پشاور(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے، ہم ایسا نظام تشکیل دینا چاہتے ہیں کہ سینیٹ انتخابات پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے، شفاف انتخابات کے انعقاد سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔ وہ ہفتہ کو پشاور الیکشن کمیشن میں سینٹ الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ شفاف انتخابات پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتااور شفافیت کے نظام سے قابل اور ماہر لوگ سیاست میں حصہ لے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ سیاست سے پیسے کا کلچر ختم ہو،اپوزیشن کو عوام کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا، بدقسمتی سے اب تک اپوزیشن نے ماضی سے خود کو الگ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے دوسری مرتبہ سینیٹ الیکشن لڑنے کا اعزاز بخشا ہے، ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔ انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کی سہولتوں کی فراہمی پر خیبرپختونخوا حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے منتخب نمائندے پارٹی کے امیدواروں کو ہی ووٹ
شبلی فراز