نویدرضا کا کامیڈی پنجابی فلم ”چغلی چوک“بنانے کا اعلان

نویدرضا کا کامیڈی پنجابی فلم ”چغلی چوک“بنانے کا اعلان

  

لاہور(فلم رپورٹر) نویدرضا نے کامیڈی پنجابی فلم ”چغلی چوک“بنانے کا اعلان کردیا۔ نوید رضا نے بتایاکہ انہوں نے نئی کامیڈی فلم ”چغلی چوک“ بنانے کا فیصلہ کیاہے جس میں معروف کامیڈین نواز انجم،غفار لہری اور ملک آصف شہزاد یادگار کردار اداکریں گے جبکہ اس فلم کی دیگر کاسٹ میں شاہد سونو،وفاشہزادی،عاشی علی،فرح خان،عارف گوندل،ثناء ملک،نورشیخ،عباس،جانوبابا،سیرت علی،شبانہ،شہناز،نذیرانجم،کنول رانا،حراجٹ،شانی سلطان،عرفان،راناریحان،شاہ زیب علی،مزمل لطیف و دیگر شامل ہیں۔ایک سوال کے جواب میں نوید رضا نے بتایاکہ ان دنوں وہ اپنی اردو فلم”ایک رشتہ“ کے اختتامی سین فلمبند کرنے میں مصروف ہیں اور اگلے ماہ  نئی پنجابی فلم”چغلی چوک“ کی شوٹنگز کا آغاز کردیں گے۔نوید رضا نے کہاکہ وہ اپنی اس فلم کو ایک ماہ کے اندر اندر مکمل کرلیں گے جو کہ فلمی دنیا میں ایک نیا ریکارڈ ہوگا۔ان دنوں اس فلم کے میوزک پر بھی کام شروع کردیا گیاہے۔

 جس کے گیت مشتاق علوی اور ملک آصف شہزادنے لکھے ہیں جبکہ اس کا میوزک شاہد سونو ترتیب دے رہے ہیں اس کے گیت شاہدسونو،سحر علی اوروفا شہزادی گائیں گی مون پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی اس فلم کے مصنف،فلمساز وہدائتکار نوید رضا ہیں ڈی او پی نوید چوہدری،اور معاون ہدائتکاروں میں غلام حسین تونسوی اور فرح خان شامل ہیں۔نوید رضا کا مذیدکہناتھا کہ انشاء اللہ میں نے اس سے قبل بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے کوششیں کی ہیں اور آئندہ بھی اس میں اپنا کردار اداکرتارہوں گا۔

مزید :

کلچر -