اذان سمیع خان نے سولو میوزک البم کا کور اور ٹریک لسٹ ریلیز کر دیا

   اذان سمیع خان نے سولو میوزک البم کا کور اور ٹریک لسٹ ریلیز کر دیا

  

لاہور(فلم رپورٹر) موسیقار اور گلوکار اذان سمیع خان نے اپنے پہلے سولو میوزک البم کا کور اور ٹریک لسٹ ریلیز کر دیئے ہیں۔بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے والی ہم فلمز کی پیشکش ’پرواز ہے جنون‘ کے موسیقار اذان سمیع خان سوشل میڈیا  پلیٹ فارمز پر کم ہی دکھائی دیتے ہیں مگر پس پردہ مختلف میوزک پراجیکٹس پر کام کرکے میوزک انڈسڑی میں جگہ بنائے رکھتے ہیں۔

ہم میوزک کے بینر تلے ریلیز ہونے والے اس البم کے ذریعے اذان اس مرتبہ مشہور فلمی گیتوں سے ہٹ کر مداحوں کو موسیقی کا منفرد تحفہ دینے جارہے ہیں۔ 

زیبا بختیار کے بیٹے اذان کے نئے البم کا ٹائٹل‘میں تیرا’ہے،  البم کور اور ٹریک لسٹ کی رونمائی کے بعد البم کی فہرست سے پہلا گانا ‘میں تیرا’بھی 10 فروری 2021 کو ریلیز کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -