سیریل کرائم سٹوریز میں اداکاری کررہا ہوں، ایاز کمالوی
لاہور (فلم رپورٹر)ٹی وی کے سینئر اداکار ایاز کمالوی نے کہا ہے کہ نجی ٹی وی سے پیش کی جانے والی کرائم سٹوریز میں مسلسل اداکاری کررہا ہوں گزشتہ دنوں پیش کی جانے والی سٹوری میں وکیل کے کردار کو بہت پسند کیا گیا۔ایاز کمالوی نے کہا کہ اچھے اورمعیاری ڈرامے ہی ہماری پہچان ہیں۔نئے لوگوں کی انٹری سے ٹی وی کا معیار بھی مزید بہتر ہوا ہے۔لوگ پہلے کی نسبت پاکستان ڈراموں کو زیادہ پسند کررہے ہیں۔ پاکستان میں جب سے اچھے ڈرامے بننا شروع ہو ئے ہیں لوگوں کی توجہ بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئے ہیں ؎
۔ کہا ہماری شوبز انڈسٹری پر دوبارہ عروج کا ایک دور شروع ہوچکا ہے۔