نئے پراجیکٹ میں منفرد کردار میں نظر آؤنگی، اداکارہ خرد

نئے پراجیکٹ میں منفرد کردار میں نظر آؤنگی، اداکارہ خرد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل خرد نے کہا ہے کہ میں بہت جلد ایک نئے پراجیکٹ میں منفرد انداز میں نظرآؤں گی میں ہمیشہ سے کم مگر معیاری کام کرنے کی عادی رہی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں خردنے کہا کہ ماضی کے مقابلہ میں شوبز میں بہت زیادہ مشکلات آگئی ہیں،اب ٹیلنٹ نہیں بلکہ سفارش کی بنیاد پر کام دیا جاتا ہے
۔خرد نے کہاکہ مجھے مصنوعی چیزیں اچھی نہیں لگتیں اس لئے میں اپنے کردار کو بھی حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھاتی ہوں کہا خوش رہتی ہوں اورخوش رہنے والے لوگ بھی بے حدپسند ہیں،کسی بھی کردار کو نبھانے سے پہلے اچھی طرح سوچ بچار کرتی ہوں۔
اور کوشش ہوتی ہے کہ اس میں حقیقت کا رنگ نمایاں ہونا چاہیے۔ ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے اچھی فلم کی پیشکش ہوئی تو ضرور غور کروں گی۔

مزید :

کلچر -