امید ہے اعلی عدالت آئین کے مطابق فیصلہ کریگی:وزیر اعلیٰ سندھ

امید ہے اعلی عدالت آئین کے مطابق فیصلہ کریگی:وزیر اعلیٰ سندھ

  

 کراچی (سٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امید ہے اعلی عدالت آئین کے مطابق فیصلہ کرے گی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے تحت انتخابات سیکریٹ بیلٹ سے ہوں گے، سینیٹ کا الیکشن سیکریٹ بیلٹ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ پی پی پی اپنے سینیٹرز کو منتخب کرالے گی، پارلیمنٹیرینز پر پیسوں کا الزام لگانا غلط ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ارکان کی مرضی ہوتی ہے کہ کہاں ووٹ ڈالیں، ایم کیو ایم کے سابق وزیر نے بھی الزام لگائے ہیں، سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہ دینے پر پابندی نہیں ہے، کسی کو بھی ووٹ دیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بوکھلاہٹ میں کام کرتے ہیں، ان کے وفاقی وزیر نے فلور پر کہا تھاکہ گندم کہاں گئی، گندم کا الزام بھی سندھ پر ڈال دیا گیا۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گندم ہم اکتوبر میں ریلیز کرتے ہیں، گندم اسمگل کرا کر بحران پیدا کیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -