شبقدر،پشاور روڈ جون تک مکمل کی جائیگی،عارف احمد زئی

شبقدر،پشاور روڈ جون تک مکمل کی جائیگی،عارف احمد زئی

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی) شبقدر پشاور روڈ کی تعمیر جون تک مکمل کر لی جائیگی۔ چودہ کلومیٹر دو رویہ سڑک کی تعمیر سے علاقے کی اہمیت اور تجارت بڑھے گی۔ تحریک انصاف کی حکومت ترقیاتی منصوبوں کو شفاف اور معیاری بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہی ہیں۔ شبقدر میں پشاور روڈ کی تعمیر میں کسی قسم کی کرپشن اور ناقص میٹریل کا استعمال برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار خصوصی مشیر وزیر اعلی برائے معدنیات عارف احمد زئی نے شبقدر میں پشاور روڈ کی تعمیر کے معائنہ کے دوران کی۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر پی کے ایچ اے اعجاز خان اور دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ ناگمان سے شبقدر تک چودہ کلومیٹر سڑک میں اب تک بارہ کلومیٹر سے زائد سڑک کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ بعض مقامات پر تجاوزات ہٹانے اور معمولی معاملات کے باعث سڑک کی تعمیر بروقت مکمل نہ ہو سکی لیکن اب جبکہ تمام معاملات حل کئے جا چکے ہیں اور سڑک کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایت پر پی کیایچ اے کے اہلکاروں کے ساتھ سڑک کی تعمیر اور معیارکا خود معائنہ کرنے آئے ہیں تاکہ تحریک انصاف کے ویژن کے مطابق شبقدر کے عوام کا یہ اہم ترقیاتی منصوبہ شفاف طریقے پایا تکمیل کو پہنچایا جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناگمان سے شبقدر تک سڑک کی کشادگی اور ضروری تعمیر سے علاقے کی اہمیت مزید بڑھے گی جبکہ علاقے کی تجارت پر بھی بہتر اثرات مرتب ہونگے۔خصوصی مشیر برائے معدنیات عارف احمد زئی نے یہ بھی کہا کہ شبقدر میں سڑکوں کے کئی منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں جبکہ مزید سڑکو ں کا جال بچھایا جا رہا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے شفاف اور ہر قسم کے کرپشن و کمیشن سے پاک یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پر بھی کسی منصوبے کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے شک و شہات ہو تو اطلاع دینے پر ان کے خلاف بروقت کاروائی کرئینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شبقدر کو صوبے کا ماڈل تحصیل بنانے کیلئے کئی اہم منصوبے شروع کئے جارہے ہیں جس سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کا دور دورے گا۔ اس موقع پر سابقہ تحصیل ناظم غفار اللہ شیخ، عطاء اللہ مردانہ و دیگر مقامی کارکن بھی موجود تھے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -