شانگلہ، لانگباڑ کے باشندوں کا محکمہ فارسٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 

شانگلہ، لانگباڑ کے باشندوں کا محکمہ فارسٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پورن(نامہ نگار)شانگلہ چکیسر کے گاؤں لانگباڑمیں محکمہ فارسٹ شانگلہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ مظاہرین نے چادر چار دیواری کے تقدس پامال کرنے کا الزام عائد کردیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ فارسٹ کے اہلکار رات کو ہمارے گھروں میں گھس کر تلاشی لیتے ہیں جوکہ پختون روایات اور قانون کے خلاف ہے اس لئے ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے مظاہرین نے ڈی سی شانگلہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ ڈی سی شانگلہ لوکل کوٹہ اور ملکیت میں ہمیں قانونی حق دیں ڈی ایف او شانگلہ نے الزامات کی مکمل تردید کردی جبکہ اسسنٹ کمشنر چکیسر نے منگل کے روز علاقہ عوام کیساتھ چکیسر میں اجلاس طلب کرلیا انہوں نے محکمہ فارسٹ کو مذید کاروائیوں سے روک دیا احتجاجی مظاہرے سے ظاہرجان،شیر مالک،موصبر،محمدزمان،صابر خان اور شیر مالک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ فارسٹ شانگلہ کے اہلکار ہمیں بلاوجہ تنگ کرتے ہیں اور ہمارے باپ داد کے دور کی لکڑیا ں قبضے میں لیتے ہیں جوکہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے کیونکہ اس میں زیادہ تر لکڑیا ں استعمال شدہ ہے لیکن اسکے باوجود محکمہ فارسٹ شانگلہ کے اہلکار استعمال شدہ لکڑیوں کو قبضے میں لیتے ہیں اور فارسٹ ایکٹ کے تحت ہمارے خلاف مقدمات بناتے ہیں یا بھاری جرمانے عائد کرتے ہیں جو کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ فارسٹ کے اہلکار رات کو گھروں پر چھاپے بھی مارتے ہیں اورگھروں کی تلاشی کے دوران ہماری چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہیں جوکہ پختون روایات کے خلاف اور ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے ڈی سی شانگلہ موجودہ حالات کا ازخود باریک بینی کیساتھ جائزہ لیں اور متعلقہ محکمے کے خلاف فوری ایکشن لیں اگر ایکشن نہ لیا گیا تو اسکے خلاف الپوری یا پورن بازار میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کرینگے کیونکہ مذید یہ ظلم ہماری برداشت سے باہر ہے انہوں نے کہا کہ ڈی سی شانگلہ لوکل کوٹہ اور ہماری ذاتی ملکیت میں ہمیں لکڑیا ں کاٹنے کا قانون کے مطابق اختیار دیں کیونکہ سوختنی لکڑیوں کے بغیر موسم سرما میں گزارہ ممکن نہیں آخر میں اسسٹنٹ کمشنر چکیسر کے نمائندے حلقہ پٹواری زبیر احمد،ایس ایچ او بخت علیم خان،ایڈیشنل ایس ایچ اوفضل ہادی کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن منتشر ہوگئے جب کہ اسسٹنٹ کمشنر چکیسر نے منگل کے روز علاقہ عوام کے تحفظات کا ازالہ کرنے کیلئے منگل کے روز متعلقہ محکمے سمیت علاقہ مشران کا اجلاس بھی طلب کر لیا جس میں محکمہ فارسٹ پر لگیں الزامات کا جائز ہ لیا جائیگا فی الحال انہوں نے محکمہ فارسٹ کوگھروں پر چھاپے مارنے سے روک دیاڈی ایف او شانگلہ نے چاردر اور چاردایوری کی تقدس کو پامال کرنے کے الزام کو سراسر من گھڑت قرار دیا اور کہا کہ وہ جنگلات کے محافظ ہے اور غیرقانونی کٹائی کی حفاظت کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔