چکدرہ،انسانی جانوں سے  کھیلنے والوں کیخلاف کریک  ڈاؤن،متعدد کیخلاف مقدمات 

چکدرہ،انسانی جانوں سے  کھیلنے والوں کیخلاف کریک  ڈاؤن،متعدد کیخلاف مقدمات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چکدرہ(نمائندہ پاکستان) صوبائی حکومت کی خصوصی ھدایت پر دیر لوئر میں غیر معیاری ادویات،نان کوالیفایڈ،انسانی جانوں سے کھلینے والوں اور بغیر لائسنس کے خلاف  کریک ڈاوان۔ چند مفاد پرست عناصر نے عبادت کا درجہ دینے والے شعبے کو کاروبار بنا دیا۔انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں ہوگی تفصیلات کے مطابق دیر لوئر کے ڈرگ انسپکٹر وحید مراد اور اے سی ادینزائے سید محمد عبداللہ نے چکدرہ بازار میں میڈسن دکانوں پر چھاپہ مار ا کئی دکانوں سے بغیر و رنٹی کے ادویات اور ایسی ادویات جن کے ٹمپریچر برابر نہیں تھی اور فریج پہلے موجود نہ تھی اور اگر تھا تو ٹمپریچر زیادہ تھا تو ایس ادویات کو بھی اپنے قبصے میں لے لیا اور ڈرگ ایکٹ کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کئے گئے اور کئی ادویات کے نمونے لیکر لیبارٹری کے لیے بھجوا دئے  ڈرگ انسپکٹروحید مراد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگوں نے غیر معیاری اور اینڈین ادویات کا کاروبار شروع کیا ہے جو انسانی جانوں سے کھیلتے ہے اور ایسے لوگ جو نان کوالیفاڈ ہے  ان کے خلاف کاروائی کرینگے۔انھوں نے کہا کہ سپوریس ڈرگ اور غیر معیاری ادویات والے سے کوئی رعایت نہیں ہوگی ان کے دکان کو بند کر دیاجایگا اور جن دکان میں لائسنس اور کوالیفائڈ شخص نہ ہو ان کے دکان کو مستقل بند کر دیا جایگا کیونکہ ہم انسانی جانوں سے کھلینے کی اجازت نہیں دے سکتے انھوں نے کہا کہ دیر لوئر سے غیر معیاری ادویات اور بغیر لائسنس کے دکانداروں کا خاتمہاولین ترجیح ہے اورایسے لوگوں کو ہر گز اجازت نہیں دسکتے جو کولیفائڈ نہ ہو کیو نکہ وہ کولیفائڈ شخص کی حلق تلفی ہے