صوابی،اسلحہ کی نمائش  کرنے پر پی ٹی آئی کے  یوسف علی گارڈ سمیت گرفتار

صوابی،اسلحہ کی نمائش  کرنے پر پی ٹی آئی کے  یوسف علی گارڈ سمیت گرفتار

  

صوابی(بیورورپورٹ)صوابی پولیس نے اسلحہ کی نمائش پر پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری یوسف علی کو سیکیورٹی گارڈ اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ صوابی عجب درانی نے دوران گشت یوسف علی اور ان کے ساتھی شہزاد کو ہاتھ میں پکڑے ہوئے اسلحہ کی نمائش پر گرفتار کر لیا اورا ن کے قبضے سے دو عدد کلاشنکوف بمعہ میگزین بر آمد کر لی۔ مقامی عدالت نے پیشی ہونے پر یوسف علی کو ضمانت پر رہا کر نے کے احکامات جاری کر دیئے اس موقع پر یوسف علی نے اپنی گرفتاری کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے واضع کیا کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر پولیس کے ذریعے گرفتار کیا گیا حق اور انصاف اور موجودہ حکومت کے کر توتوں کو بے نقاب کرنے کے لئے آخری حد تک جا کر اپنی جدوجہد جاری رکھونگا۔ہتھکڑیاں، جیل کی سلاخیں اور حکومتی ارکان کی جانب سے طرح طرح کی دھمکیوں سے مرغوب نہیں ہو گا اور نہ ہی اس کے ذریعے مجھے اپنے جدوجہد اور مشن سے روکا جاسکتا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی، وزیر دفاع اور فارن فنڈنگ کیس کو بے نقاب کرنے کے لئے اپنا مشن جاری رکھونگا حکومت نے سیاسی انتقام کی خاطر پولیس کا سہارا لے کر میرے خلاف کارروائی کی گئی۔صوابی پولیس نے یوسف علی کو حوالات میں بند کرنے کے بعد ہفتہ کی صبح مقامی عدالت میں پیش کیا عدالت نے یوسف علی کو اگلی پیشی پندرہ فروری تک جیل بھیجنے کے احکامات جاری کئے تاہم اس کے بعد ان کے وکیل نے عدالت میں ان کی بی بی اے دائر کر تے ہوئے ان کی فوری رہائی کی اپیل کی جس کو عدالت نے منظور کر تے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -