مردان،مغوی ٹیچرز 24  گھنٹوں کے اندر بازیاب

  مردان،مغوی ٹیچرز 24  گھنٹوں کے اندر بازیاب

  

مردان (بیورورپورٹ) مردا ن پولیس نے اغواء ہونے والے سکول ٹیچرکو 24گھنٹے کے اندر بحفاظت بازیاب کرلیا،واردات میں ملوث خاتون ملزمہ گرفتارکرلی گئی تفصیلات کے مطابق گذشتہ شام تھانہ چورہ پولیس کو سکول ٹیچر طلحہ ولد سید افتحار احمد سکنہ زنڈو بانڈہ نوشہرہ کی آغوائیگی کی رپورٹ موصول ہوئی جس پر ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی انعام جان خان کی سربراہی میں ایس ایچ او چورہ نضیف الرحمن،ایس ایچ او رستم خائستہ الرحمن اوردیگر پولیس آفسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیا۔جنہوں نے واقعہ کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے ملوث ملزمان کے ٹھکانے تک رسائی حاصل کی اور مغوی سکول ٹیچر طلحہٰ کو بخفاظت بازیاب کیاجبکہ واردات میں ملوث ایک خاتون مسماۃ(ز) کو بھی گرفتار کیا۔پولیس کو ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزمان اور مغوی کے مشران کے درمیان سابقہ دشمنی چلی آرہی تھی جس کی بنا پر اس کو آغواء کیا گیا۔دیگر شریک واردات ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -