ہائیکورٹ بارالیکشن،4نشستوں پر10 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا

ہائیکورٹ بارالیکشن،4نشستوں پر10 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن 27 فروری کو منعقد ہوں گے لاہور ہائیکورٹ بار کی چار نشستوں پر 10امیدوار وں کے درمیان مقابلہ ہوگا،صدارت کی نشست پر مقصود بٹر اور سردار اکبر ڈوگر میں ون ٹو ون مقابلہ ہوگا،اسی طرح نائب صدارت پر مدثر عباس، چودھری اشرف جلال اور سہیل شفیق،سیکرٹری کی نشست پر محسن عباس خواجہ کے درمیان اور محمد اختر پڈا میں جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پر فیصل توقیر سیال، مس فلک ناز اور رانا وسیم یوسف میں مقابلہ ہوگا،چیئرمین الیکشن بورڈ عمران مسعود کی نگرانی میں انتخابات کا انعقاد ہوگا،چیئرمین الیکشن بورڈ کی جانب سے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات کی گئی ہے،لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن بائیؤ میٹرک نظام کے تحت کرائے جائیں گے۔
بار الیکشن