نیازی مافیا بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ فوری واپس لے،اسماعیل راہو 

 نیازی مافیا بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ فوری واپس لے،اسماعیل راہو 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے وفاق کے بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی کرنے والے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی مافیا بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ فوری واپس لے۔اس ضمن میں صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا کہ پچھلی حکومتیں کئی سالوں بعد بجلی مہنگی کرتی تھیں لیکن نالائق ہرمہینے بجلی مہنگی کر دیتی ہے۔.اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ کے عوام وفاق کے 1 روپے 95 پیسے بجلی مھنگی کرنے والے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔کوئی بتائے گا یہ مشہور عالم ڈائیلاگ کس کے ہیں کہ بجلی, پیٹرول مہنگے ہوں تو سمجھ لو وزیراعظم چور ہے.صوبائی وزیر نے کہا کہ سلیکٹڈ اپنے اور اپنے اے ٹی ایمز کی لوٹ مار کے لیے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالتا رہتا ہے, ایک ہی جھٹکے میں عوام پے دو سو ارب روپیے کا بوجھ ڈال دیا گیا,نااہل پچھلے 28 ماہ میں 21 بار بجلی مہنگی کر چکے، خسارہ پھر بھی کئی گنا بڑھ گیا ہے. انہوں نے کہاکہ عمران خان ظالم سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں جس کو غریب عوام کا کوئی احساس نہیں ہے.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -