وفاقی حکومت نے پھر بجلی مہنگی کرکے عوام پر بجلی بم گرادیا، کھٹو مل جیون
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے بیورو اف سپلائی اینڈ پرایسز ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پھر بجلی مہنگی کرکے عوام پر بجلی بم گرادیا۔ سندھ کی عوام اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ اس فیصلے کو فل فور واپس لیا جائے۔ یہ بات انہوں نے جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔ ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا کہ موجودہ نالائق اور نااہل وفاقی حکومت کے دور میں ہر ماہ ہی بجلی مہنگی کی جارہی ہے جبکہ پچھلی حکومتوں میں کئی سالوں میں ایک بار ہی بجلی مہنگی کی جاتی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹدڈ وزیر اعظم کو عوام کا کوئی درد نہیں۔ ان کو کیا معلوم کہ دو وقت کی روٹی کیسے کمائی جاتی ہے کیونکہ عمران نیازی کے پاس تو اے ٹی ایم مشینز ہیں جن کے مفادات کو تحفظ دینے کی بدولت ہی عمران نیازی کے اخراجات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چور چور کا شور مچانے والوں کی خود کی چینی، اٹا اور گندم کی چوری پکڑی گئی ہے۔ ڈاکٹر کھٹو مل جیون کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت گزشتہ 28 ماہ میں معتدد بار بجلی مہنگی کر چکی ہے مگر خسارہ پھر بھی کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس بار بجلی کے نرخوں میں اضافے سے غریب عوام پر کئی ارب روپوں کا اضافی بوجھ پڑے گا مگر ظالم سلیکٹڈ وزیراعظم کو غریب عوام کا کوئی احساس نہیں ہے۔