پاکستان میں پہلی بارفیس  بک کتب میلے کا انعقاد

پاکستان میں پہلی بارفیس  بک کتب میلے کا انعقاد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مُلکی تاریخ میں پہلی بارسوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر 'اردو سرائے'نامی ادبی گروپ کے زیرِ اہتمام فیس بک کتب میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے اردو ادب کے شائقین اور کتب ناشران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اردو سرائے کی روحِ رواں اور نامور قلمکار محترمی گُلِ رعنا صدیقی نے اس موقع پر اپنے تاثرات میں کہا کہ فیس بک پیج پر منعقدہ اپنی نوعیت کے منفرد ورچوئل بُک فیسٹیول میں علم دوست خواتین و حضرات کی جوق در جوق شرکت اور عمومی اندازے سے کہیں زیادہ کتب کی فروخت انتہائی حوصلہ کن امر ہے جسکی جتنی پذیرائی کی جائے کم ہے جس کا کریڈٹ اردو لغت بورڈ کے مدیرِ اعلیٰ محترم عقیل عباس جعفری کا جاتا ہے جن کی مثالی رہنمائی کے طفیل آن لائن کتب میلے کا انعقاد عمل میں آیا جس نے ہفتے بھر کتب بین شائقین کو کورونا وائرس بحران کے باوجود گھر بیٹھے ہزارہا موضوعات پر تصنیف کردہ نت نئی مطبوعات اور کلاسیکل ادب کے بیش قیمت خزینے سے متعارف کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -