وکلاء کی گرفتار ساتھیوں کی رہائی کیلئے ریلی،ڈی چوک میں جلسہ

وکلاء کی گرفتار ساتھیوں کی رہائی کیلئے ریلی،ڈی چوک میں جلسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گرفتار ساتھیوں کی رہائی کے لیے وکلا نے اسلام آباد کچہری سے ڈی چوک تک ریلی نکالی اورمطالبات کی منظوری کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔اسلام آباد بار کونسل کے زیراہتمام ریلی کا آغاز اسلام آباد کچہری سے ہواجس میں راولپنڈی سے بھی وکلا نے شرکت کی۔ریلی جناح ایونیو سے ہوتی ہوئی ڈی چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔ وکلا نے اس موقع پر نعرے بازی کی۔وکلا نے کہا کہ گرفتار وکلا کو رہا کرکے ایف آئی آر واپس لی جائے۔ گرائے گئے چیمبرز کی دوباہ تعمیر کی جائے۔ 48 گھنٹے میں مطالبات نہ مانے گئے تو ڈی چوک دوبارہ آکر آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔
وکلاء احتجاج