پشاور،بورڈ بازار میں تنازعہ خوش اسلوبی سے حل
پشاور (سٹی رپورٹر)یونائٹیڈ میونسپل ورکرز نے ٹاؤن تھری میں بورڈ بازار میں ہونے والے تنازعہ میں راضی نامہ کرادیا چند دن پہلے بورڈبازار میں ٹاؤن تھری انتظامیہ اور بورڈ بازار کے صدر افسرخان کے مابین تنازعہ پیداہوگیاتھا جس پر ٹاؤن تھری انتظامیہ کی طرف سے بازار کے صدر پر تھانے میں رپورٹ کی گئی تھی جس پر تاجروں کے وفد نے یونائٹیڈ میونسپل ورکرز کے صدر ملک نوید کے ساتھ جرگہ کیا جس پر آج بروز بروز ہفتہ ٹاؤن تھری آفس میں ایک جرگے کاانعقادکیا گیاتھا جس میں میونسپل ورکرز کے صد ر ملک نوید چیئرمین ڈبلیو ایس ایس پی بلال‘ حاجی روشن خان جنرل سیکرٹری‘ شکیل ہاشم خیل جنرل سیکرٹری جبکہ بورڈ بازار صدر افسر خان‘ حمید اللہ‘ تاجر انصاف کے صدر شاہد خان‘ کامران‘ حنیف کان‘ اقبال خان‘ عزت خان‘ ثاقب‘ سمیع اللہ اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر صدر ملک نوید نے ٹاؤن تھری انتظامیہ اور بورڈ بازار کے صدر افسران خان کے درمیان راضی نامہ کرادیا تاکہ دوبارہ آپریشن کے دوران کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو۔اور آئندہ کیلئے کسی قسم کی پریشانی کا سامنانہ ہوں۔