مسلم لیگ(ق)کی تنظیمی سرگرمیاں شروع ہوگئیں،طارق حسن

مسلم لیگ(ق)کی تنظیمی سرگرمیاں شروع ہوگئیں،طارق حسن

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے مسلم لیگ(ق) کو سندھ بھر میں فعال کررہے ہیں اور تنظیمی آرگنائزنگ کمیٹیوں کو تشکیل دے رہے ہیں جو ہر سطح پر تنظم سازی کرینگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بینظیر آباد  و کراچی کے سینئر رہنماں سے ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع ہر مشاورت سے بینظیر آباد کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان  محمد لطیف. عبدالقادر ڈاھری. بشیر بھٹی. محمد اسحاق. مسرور احمد قریشی. شبیر احمد بھٹی اور مسلم لیگ (ق)کراچی کی آرگنائزنگ کمیٹی نعمت خان خلجی. عبدالقیوم خان. کمال احمد. امتیاز علی. الماس اعظم اور مسز ریحانہ پر مشتمل ہوگی طارق حسن نے کہا کہ یہ کمیٹیاں ڈسٹرکٹ سطح پر تنظیم سازی کرینگی اس موقع پر مسلم لیگ (ق)سندھ کی سطح پر تشکیل دی گئی ڈسپلنری کمیٹی میں میجر رفعت اعوان کو بھی شامل کردیا گیا ہے اس موقع پر معیزالحسن. محمد صادق شیخ. قاسم سومرو اور دیگر بھی موجود تھے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -