حکومت وزیر اعظم عمران خان کے مشن پر عمل پیرا ہے: علی محمد خان 

حکومت وزیر اعظم عمران خان کے مشن پر عمل پیرا ہے: علی محمد خان 

  

مردان(بیورورپورٹ) وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی اُمور علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی وژن پر عمل پیراہے ملک میں بزنس مین کمیونٹی کی سہولیات کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جائینگے، تجارت سے وابستہ شعبوں کیلئے جہاں ریلیف ممکن ہووہاں ضرور سپورٹ ملے گی وہ یہاں مردان میں تاجروں کی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ تجارت ملک میں ریڑھ کی ہڈی جیسی حیثیت رکھتی ہے جب ملک میں تجارت کا پہیہ چلتاہے تو روزگار کے مواقع پیداہونگے اس لئے وزیر اعظم عمران خان نے بھی ملک میں سرمایہ کاری بڑھنے کیلئے تجارت پیشہ افراد کیلئے نئی پالیسیاں بنائی تاکہ ملک مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے اُنہوں نے کہا کہ حکومت میں بیٹھے لوگ بھی بزنس کے شعبے سے وابستہ ہے اسلئے تجارت پیشہ لوگوں کے مسائل سے حکومت پوری طرح آگاہ ہوتی ہے سی پیک پراجیکٹ کیلئے مردان کے تجارت پیشہ افراد کو بھرپور نمائندگی ملنے کیلئے جلد متعلقہ محکموں سے رابطہ کیاجائے گاتاکہ سی پیک کمیٹی میں یہاں سے بھی ایک نمائندہ شامل ہوجائے تاکہ مردان بھی سی پیک منصوبے سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -