اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان ہر سال 14 فروری کو یوم حیاء کے طور پر مناتی ہے،شفیق الرحمان

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان ہر سال 14 فروری کو یوم حیاء کے طور پر مناتی ہے،شفیق ...

  

پشاور (سٹی رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام یونیورسٹی کیمپس پشاور میں 14 فروری کو یوم حیاء کے طور پر منایا جائیگا۔اس دن کی مناسبت سے حیاء کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا جائیگا۔اس حوالے سے ناظم کیمپس شفیق الرحمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق حیاء مومن کا زیور ہے، اور یہ حیاء اسلامی تہذیب کا سب سے خوبصورت اور بہترین مظاہرہ ہے۔انھوں نے کہا کہ مغربی تہذیب مسلمان نوجوانوں کو دینی اقدار سے دور کرنے لئے ہمہ وقت سرگرم عمل رہتی ہے جس کے خلاف میں یوم حیاء کے مناسبت سے مختلف پروگرامات کے انعقاد کا مقصد مغربی تہذیب کی یلغار کو روکنا ہے۔اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان ہر سال 14 فروری کو یوم حیاء کے طور پر مناتی ہے جس کے ذریعے تعلیمی اداروں اور رہائشی سطح پر حیاء کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جاتا ہے۔۔ اس سال بھی یونیورسٹی کیمپس پشاور میں اسلامی جمعیت طلبہ بھرپور طریقے سے طلباء تک حیاء کا پیغام پہنچائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -