سینٹ انتخابات،جماعت اسلامی نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

سینٹ انتخابات،جماعت اسلامی نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

  

پشاور (سٹی رپورٹر)سینٹ انتخابات کے لئے جماعت اسلامی کے نامزد  امیدواروں نے کاغذات نامزگی الیکشن کمیشن سے حاصل کر لئے۔صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے سینٹ الیکشن کے لئے صوبائی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان کو سینٹ الیکشن کا انچارج مقررکرتے ھوئے سیاسی جماعتوں سے ایڈجسٹمنٹ سمیت مختلف آپشنز پر حکمت عملی طے کرنے کی ہدایت کردی جبکہ جماعت اسلامی کی اعلی قیادت کی ہدایت پر  جنرل نشست پر سابق رکن قومی اسمبلی مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سابق ضلع نائب ناظم پشاور ڈاکٹر محمد اقبال خلیل،خواتین کی مخصوص نشست پر سابق رکن قومی اسمبلی عنایت بیگم اور اقلیتوں کی نشست پر جماعت اسلامی اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر جاوید گل کی نامزدگی الیکشن کمیشن آفس سے وصول کرلئے ہیں جنہیں آج الیکشن کمیشن آفس میں جمع کرایا جائے گا۔س

مزید :

پشاورصفحہ آخر -