چیئرمین ایم آئی ٹی ڈاکٹر سلیم حیدر مقامی اسپتال میں زیرعلاج 

چیئرمین ایم آئی ٹی ڈاکٹر سلیم حیدر مقامی اسپتال میں زیرعلاج 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدرکا کراچی کے ٹبا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ ان کی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔ انہیں دو روز قبل اچانک طبعیت خراب ہوجانے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال میں موجود مہاجر اتحاد تحریک کے رہنما اعجاز شیخ، زاہد مغل نے بتایا کہ اسپتال کے ڈاکٹروں نے ان کے مختلف ٹیسٹ کئے ہیں اور ابھی مزید ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ مہاجر قومی موومنٹ تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، فرزند زمین پاکستان کے رہنما عبدالرشید خان، نعیم طاہر، فرید بہلم، مختار قریشی، ڈاکٹر سکندر، ممتاز انصاری، پیپلزپارٹی کے رہنما سہیل رضا عابدی، کیپٹن وصی، ایم آئی ٹی کے رہنما راشد قریشی، رزاق انقلابی، بہارالدین شیخ، سید فہیم الدین، کیپٹن کامل سمیت دیگر نے ڈاکٹر سلیم حیدر کی عیادت بھی کی اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔ علاوہ ازیں ایم آئی ٹی کے رہنما بہارالدین شیخ، اعجاز شیخ نے مہاجر عوام، مہاجر دوستوں اور ہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹر سلیم حیدر کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -