وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ادریس سے ہائیرایجوکیشن کے چیئر مین طارق بنوری کی ملاقات 

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ادریس سے ہائیرایجوکیشن کے چیئر مین طارق بنوری کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور یونیورسٹی میں جاری مالی بحران کے حوالے سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس اور رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر یورید احسن ضیا ء نے ہایر ایجوکیشن کمیشن کے چیرمین  طارق بنوری سے اسلام آباد ملاقات کی جبکہ فنانس ڈائریکٹر  سے  بھی تفصیلی  ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف آئٹمز زیر بحث رہے، جسمیں یونیورسٹی کا مالی خسارہ اور تمام فنانشل  رپورٹس کا بخوبی جائزہ لیا گیا۔چیئرمین  ایچ ای سی نے پشاور یونیورسٹی کو ایچ ای سی کی جانب سے دیئے گئے احکامات اور تجاویز پر عمل درآمد کرنے کو بے حد سراہا۔ چئرمین ایچ ای  سی طارق بنوری  نیپشاور یونیورسٹی کو ہر لحاظ سے معاونت کی مکمل طور پر یقین دہانی کرائی۔اجلاس  کے دوسرے حصے میں پشاور یونیورسٹی کے انٹرنیٹ سروس کی کوالٹی، علم و تحقیق کے لئے تمام جرنلز تک رسائی کو مزید بہتر بنانا زیر غور لایا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے ایچ ای سی کی مالی معاونت اور یونیورسٹی کو شدید مالی بحران سے نکالنے کیلئے ایچ ای سی کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یقیناً پاکستان کی تمام یونیورسٹیز ایچ ای سی کی ہر قسم معاونت اور تجاویز کا احترام کرتی ہے۔