شراب سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

    شراب سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

  

پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندرون شہر مخصوص گاہکوں اور اباسین یونیورسٹی کے آس پاس شراب سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا. گرفتار ملزم کا تعلق پشاور سے ہے جو کہ اپنے مخصوص گاہکوں کو شراب سپلائی کرتا تھا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے 16 عدد بوتل شراب برآمد کر لی گئی ہے.تفصیلات کے مطابق اے ایس پی فقیر آباد ڈاکٹر محمد عمر کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ اندرون شہر اور مشہور اقبال پلازہ کے مکینوں کو شراب سپلائی کرنے والے منظم گروہ سے تعلق رکھنے والا ملزم کسی بھی وقت شراب سپلائی کرنے کی کوشش کرے گا جس پر ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد حسن خان نے رنگ روڈ اباسین یونیورسٹی کے قریب فوری کارروائی کرتے ہوئے نہایت حکمت عملی کے ساتھ ملزم رامیش ولد فیاض سکنہ سپلائی گیٹ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کا تعلق پشاور سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جس کے قبضہ سے 16 عدد بوتل شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔اسی طرح عوامی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فقیرآباد حسن خان نے ریلوے پھاٹک کے قریب مشکوک موبائیلز کی خرید و فروخت میں ملوث 10 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 48 عدد قیمتی موبائیل فونز اپنی تحویل میں لئے ہیں جبکہ موبائل فونز کو ویریفیکیشن  کیلئے CKC بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -