عامر علی شاہ ویڈیو جرنلسٹ  فورم کے صدرمنتخب 

عامر علی شاہ ویڈیو جرنلسٹ  فورم کے صدرمنتخب 

  

پشاور (سٹی رپورٹر)عامر علی شاہ ویڈیو جرنلسٹ فورم کے صدرمنتخب کرلئے گیے۔ویڈیو جرنلسٹ فورم کے انتخابات گزشتہ روز چیئرمین الیکشن کمیٹی کاشان ارشد کی صدارت میں منعقد ہوئے جس میں عامر علی شاہ 60ووٹ لیکر صدر منتخب ہوئے ان کے مخالف شاہد احمد نے 43 ووٹ لئے اسی طرح ملک عادل زادہ نائب صدر،عبدالرزاق جائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ جنرل سیکرٹری اور فنانس بلامقابلہ پہلے ہی منتخب ہوگئے تھے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد جس میں صوبائی صدر ہمایون خان، ایم پی اے نگہت اورکزئی اور سابق صدر آصف زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابرشامل تھے نے پریس کلب کا دورہ کیا اور  عامر علی شاہ اور ان کی کابینہ کو مبارکباد دی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ منتخب کابینہ اپنے ساتھیوں کی فلاح وبہبود کیلئے بہتر اقدامات اٹھائے گی۔جمعیت علما اسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان اور دیگر سماجی اور صحافی حضرات نے منتخب کابینہ کو مبارکباد دی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -