پی ٹی آئی مرکزی شعبہ خواتین کی صدر ڈاکٹر نوشین حامد کی کراچی آمد 

پی ٹی آئی مرکزی شعبہ خواتین کی صدر ڈاکٹر نوشین حامد کی کراچی آمد 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر نوشین حامد اور جنرل سیکرٹری و سینیٹر سیمی ایزدی کی انصاف ہاؤس کراچی آمد پر پی ٹی آئی مرکزی رہنماؤں کی انصاف ہاؤس میں پارٹی کی خواتین عہدیداران کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیااجلاس میں رکن قومی اسمبلی نصرت واحد، مرکزی رہنماء کنول اعجاز اور کراچی کابینہ کی جنرل سیکرٹری ارم بٹ سمیت تمام ضلع صدور اور ریجنل سیکریٹرز نے شرکت کی اس موقع پر رہنماؤں نے پی ایس 88 کے ضمنی انتخابات میں جاری مہم پر گفتگو  کی  اور الیکشن مہم کے حوالے سے مثبت تجاویز پیش کی ساتھ ہی ساتھ مہم میں پولنگ اسٹیشن پر خواتین ایجنٹس کی سہولیات و مسائل سے متعلق بھی غور کیا گیا  اس موقع پر شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ پی ایس 88 میں جاری مہم میں پی ٹی آئی خواتین کی کاوشوں کو سراہتے ہیں پی ٹی آئی خواتین کی پارٹی کیلئے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں انہوں نے مزید اپنی  گفتگو میں کہا کہ خواتین پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں تحریک انصاف کو اقتدار میں لانے تک خواتین کا کردار کلیدی ہے پارٹی میں خواتین متحد ہوکر پی ایس 88 میں تحریک انصاف کیا میدوار کو کامیاب بنائیں گی  ملیر پی ایس 88 انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار  کامیاب ہوگیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -