ملک کا مستقبل سائنس کی ترقی کے ساتھ جوڑا جائے،فواد چودھری

ملک کا مستقبل سائنس کی ترقی کے ساتھ جوڑا جائے،فواد چودھری

  

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ضروری ہے اگر ہم نے ابھی جدید ٹیکنالوجی کا سہارا نہ لیا تو دنیا سے بہت پیچھے رہ جائیں گے، وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف حکومت کا عزم ہے کہ ملک میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو نئی نسل تک پہنچایا جائے اور ملک کا مستقبل سائنس کی ترقی کے ساتھ جوڑا جائے۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1961میں پاکستان دوسرا ملک تھا جس نے خلاء میں راکٹ بھیجا تھا اور آج پاکستان مسلم دنیا کی واحد ایٹمی طاقت ہے جبکہ ہم نے دنیا کے ان ملکوں میں شامل ہیں جو لڑاکا طیارے بنا رہے ہیں۔ اور اس حوالے سے پاکستان میں پہلی بار سول اور ملٹری ریسرچ کاتبادلہ کیاجا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی وباء کورونا سے پہلے بہت سے طبی آلات پاکستان درآمد کررہا تھا لیکن اب وہی طبی آلات برآمد کر رہے ہیں اور دنیا کے کئی ممالک کو فراہم کئے جا رہے ہیں۔

فواد چودھری

مزید :

صفحہ آخر -