مردان پولیس کا منشیات کے  خلاف جاری خصوصی مہم کے  دوران 33 منشیات فروش گرفتار

  مردان پولیس کا منشیات کے  خلاف جاری خصوصی مہم کے  دوران 33 منشیات فروش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان)مردان پولیس کا منشیات کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران 33 منشیات فروش گرفتار۔ 34 کلوگرام سے زائد چرس، 543 گرام ہیروئن اور 139 گرام آئس برآمد۔منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے ضلع مردان میں کوئی جگہ نہیں۔ ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ۔  تفصیلات کے مطابق ڈی پی اومردان ڈاکٹرزاہداللہ کی خصوصی احکامات پر ضلعی پولیس نے  منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے گزشتہ تین دنوں کے دوران 33 منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا۔ گرفتارمنشیات فروشوں کے قبضے سے 34904 گرام چرس، 543 گرام ہیروئن اور 139 گرام آئس برآمد ہوکر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ اس حوالے سے ڈی پی اوڈاکٹرزاہداللہ کا کہنا تھا کہ مردان کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لئے خصوصی مہم شروع کیا گیا ہے  انہوں نیواضح کیا ہے کہ منشیات فروشوں کے لئے ضلع مردان میں کوئی جگہ نہیں،منشیات فروش اور دیگرجرائم پیشہ عناصر اپنا قبلہ درست کرلیں بصورت دیگر انکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -