ڈیرہ،3 روز قبل چوری شدہ گاڑیاں برآمد،3 گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان:(بیورو روپورٹ)محکمہ وائلڈلائف ڈیرہ،محکمہ پولیس ڈیرہ اور محکمہ پنجاب وائلڈ لائف کے عملے نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے وائلڈ لائف پارک ڈیرہ سے تین روز قبل چوری ہونے والے تین قیمتی ہرن برآمد کر لیے، صدرپولیس نے چوری ہونے والے تین نایاب ہرن کے واقعے کا مقدمہ پانچ ملزمان کے خلاف درج کرکے تین ملزمان گرفتارکرلیے، برآمدہونے والے تینوں ہرن بہاولپور سے جلدڈیرہ اسماعیل خان وائلڈلائف پارک منتقل کردیے جائیں گے، ڈی ایف اووائلڈلائف خان ملوک خان کی میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق وائلڈلائف پارک ڈیرہ اسماعیل خان سے تین روزقبل چوری ہونے والے تین قیمتی نایاب ہرن کے واقعے کامقدمہ صدرپولیس نے مناہل وہاب سب ڈویژن آفیسر وائلڈلائف کی رپورٹ پر 5ملزمان اللہ نوازعرف نازی،بہاول عرف بہاولا،مظہرعرف مظہری،جنیداورنصیب خان سکنائے بہاولپور کے خلاف درج کرلیادوسری جانب ڈی ایف اوخان ملوک خان کی کوششوں سے پی ٹی آئی کے ممبرصوبائی اسمبلی سردارفیصل امین خان گنڈہ پور نے پنجاب وائلڈلائف سے رابطہ کیاجس کے بعد محکمہ وائلڈلائف ڈیرہ،محکمہ پولیس ڈیرہ اور محکمہ پنجاب وائلڈ لائف کے عملے نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے بہاولپورپنجاب میں موجودچوری شدہ ہرن برآمدکرلیے۔ٹیم نے اس موقع پرپانچ ملزمان میں سے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ہرنوں کی بازیابی میں ممبرصوبائی اسمبلی سردار فیصل امین خان گنڈہ پور، سہیل ظفر ایس ڈی ایف او بہاولپور، سیداسد عمران ڈی ایف او راجن پور، کاشف ستار ایس ایچ او صدر ڈیرہ اور عارف محمور ایڈیشنل ایس ایچ او صدرنے اہم کرداراداکیا۔ ڈی ایف اووائلڈلائف ڈیرہ خان ملوک خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ برآمدہونے والے تینوں ہرن بہاولپورپارک میں وقتی طورپر رکھے گئے ہیں جنہیں جلد ڈیرہ وائلڈلائف پارک منتقل کردیاجائے گا اسی طرح فرائض میں غفلت کے مرتکب دوسیکورٹی گارڈز بھی محکمانہ کاروائی کی جارہی ہے۔