’وزیراعلیٰ سندھ کہہ رہے ہیں ہم سندھ سے 10 نشستیں جیتیں گے‘ فوادچودھری کا مراد علی شاہ کے بیان کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کا مطالبہ

’وزیراعلیٰ سندھ کہہ رہے ہیں ہم سندھ سے 10 نشستیں جیتیں گے‘ فوادچودھری کا ...
’وزیراعلیٰ سندھ کہہ رہے ہیں ہم سندھ سے 10 نشستیں جیتیں گے‘ فوادچودھری کا مراد علی شاہ کے بیان کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فواد چودھری کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کہہ رہے ہیں ہم سندھ سے 10 نشستیں جیتیں گے ،یہ صرف تب ممکن ہے جب آپ دوسری جماعتوں کے ممبران خریدیں۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ یہی روایات کو جاری رکھنے کیلئے پی پی اوپن ووٹنگ کی مخالفت کرتی ہے ،ان کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی خفیہ ووٹنگ پر زور دیتی ہے ،سپریم کورٹ اس بیان کواپنے ریکارڈکا حصہ بنائے۔